سماجی شخصیت خالد بلو بٹ نے ذاتی خرچ سے ٹرانسفارمر ٹھیک کروادیا

سماجی شخصیت خالد بلو بٹ نے ذاتی  خرچ سے ٹرانسفارمر ٹھیک کروادیا

راہوالی (نامہ نگار)بوسیدہ تاروں اور خراب ٹرانسفارمر کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ملحقہ گڑھی شاہو محلہ کے 5گلیوں کے سینکڑوں مکین 15روز بجلی بند رہنے سے شدید گرمی اور حبس میں پریشان ہوتے رہے ۔

گیپکو حکام کا جواب تھا کہ یہ ٹرانسفارمر اور LTکی تاریں اہل محلہ کے ذاتی اخراجات سے نصب ہیں خراب ہونے پر دوبارہ درست کروانے پر بھی اہل محلہ خود پیسے جمع کرکے دیں تو ٹرانسفارمر ٹھیک ہوگا ۔علاقہ کی سماجی شخصیت خالد پرویز بلو بٹ نے اپنی جیب سے 6لاکھ خرچ کرکے خراب ٹرانسفارمر اورLTکی بوسیدہ تاریں ٹھیک کرواکر بجلی چالو کروا دی جس پرسب نے انہیں دعائیں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...