سیاحتی مقامات اور ورثہ کی حفاظت نا گزیر :علی حسن
سیاحت کیلئے آ نیوالے نوجوان ،خواتین اور بچے ویسٹ کو کھلے عام نہ پھینکیں
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )سیاحتی مقامات اور ورثہ کی حفاظت وقت کی ضرورت ہے ۔ یوتھ آرگنائزیشن کے صدر ٹورسٹ علی حسن اور جنرل سیکرٹری عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات اور ورثہ کا فطری حسن برقرار رکھنے کے لئے سیاحت پر آنے والے نوجوان ،خواتین اور بچے ویسٹ کو کھلے عام نہ پھینکیں ان کو مخصوص ڈبوں میں ڈالیں تاکہ بیرونی ممالک سے آنے والے سیاحوں اور ملکی سیاحوں کو آلود گی سے پاک فضا اور فطری حسن اور صاف ستھرا ماحول مل سکے جس سے سیاحت میں اضافہ ہو گا اور اس سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہاں ملک کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے مگر بحثیت زندہ قوم ہم سب کو بھی فطری حسن نظاروں کی بحالی کے لئے اپنی اپنی جگہ متحرک ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت مقامات اور فطری حسن پرکیف نظاروں اور قدیم ورثہ سے نواز ہے جس طرح ہم اپنے گھروں کی صفائی اور دیکھ بھال کرتے ہیں اسی طرح ہمیں سیاحتی مقامات ورثہ کی حفاظت کو بھی مدنظر رکھیں تو سیاحتی مقامات دلکش قدرتی حسن سے سجایا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments