چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کا دورہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ایم پی اے و چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چودھری طارق سبحانی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔۔۔
آپریشنز کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے انہیں سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ و نگرانی کے نظام، وی ڈبلیو پی ایس ،وی سی سی ایس، سمارٹ ویژن، اور پبلک سیفٹی ایپ سمیت مختلف اقدامات پر بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کوریج والے علاقوں میں جرائم کی شرح میں 84فیصد کمی واقع ہوئی جو سی سی ڈی، پنجاب پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کاوشوں اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا نمایاں ثبوت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments