لیٹ اندراج پیدائش اور وفات کے کیسز تعطل کا شکار
لوکل گورنمنٹ حافظ آباد میں سینکڑوں فائلیں متعلقہ افسرنہ ہونے پررک گئیں
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )محکمہ لوکل گورنمنٹ میں لیٹ اندراج پیدائش اور وفات کے کیسز تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے متاثرین رل گئے ۔ محکمہ کی جانب سے ڈاک نہ نکالے جانے سے شہری خوار ہونے لگے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ حافظ آباد میں پیدائش اور وفات کے لیٹ اندراج کے کیسز کی سینکڑوں فائلیں متعلقہ افسرنہ ہونے کے باعث تعطل کا شکار چلی آرہی ہیں جبکہ شہری دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوارہورہے ہیں۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ لیٹ اندراج کے کیسز کو نمٹانے کیلئے فوری طور پر کسی افسر کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ شہری پریشانی سے بچ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments