طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ، تشدد، زیادتی سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی سیمینار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب پولیس کی جانب سے طلبہ و طالبات کو ہراسمنٹ، تشدد، زیادتی اور استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی ایس پی عنصر فاروق مان اور انسپکٹر ضیافت علی باٹھ نے خطابات میں کہا کہ طلبہ و طالبات کسی بھی دباؤ، ہراسمنٹ یا نامناسب رویے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر والدین، اساتذہ یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments