کامونکے :تھانہ سٹی سے مبینہ طور پر منشیات فروش ہتھکڑی سمیت فرار
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تھانہ سٹی سے مبینہ طور پر منشیات فروش ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل اکرام بٹ اور مدثر گزشتہ روزسلامت پورہ کے علی آفتاب نامی نوجوان کو منشیات فروشی کے الزام میں پکڑکر تھانہ کی بالائی منزل پر بنے کمرے میں تفتیش کررہے تھے کہ کچھ دیر بعد اکرام بٹ کسی کام چلا گیا اور کانسٹیبل مدثر سو گیا ،اس دوران ملزم علی آفتاب ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کسی مقدمہ میں نامزد یامطلوب نہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments