شہریوں کا نہروں،سیم نالوں شاہراہوں پر پودے لگانے کا مطالبہ
تتلے عالی(نامہ نگار )شہریوں نے پنجاب کی نہروں،سیم نالوں،شاہراہوں پر پودے لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں رانا علی حسن،چیئرمین چودھری یوسف ،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید نے صوبائی حکومت،کمشنر وڈپٹی کمشنر کو درخواستوں میں کہا ہے کہ تباہ کن آفات وموسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں شجر کاری کی جائے ، پنجاب میں ہزاروں کلو میٹر رقبہ پر محکمہ انہار،پنجاب ہائی وے ، سیم نالوں کے کناروں پر آج تک پودے نہیں لگائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments