نوئیکے سندھواں میں سیوریج کے 2 تالاب خواتین اور بچوں کے پارکس میں تبدیل
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ، ڈونرز کے تعاون اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے تحصیل صدر کے گاؤں نوئیکے سندھواں میں کمیونٹی لیڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہی ہے۔۔۔
منصوبے کے تحت سیوریج کے دو تالابوں کو بالترتیب خواتین اور بچوں کیلئے کمیونٹی پارکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ سیوریج کے پانی کی مؤثر نکاسی کیلئے نالوں اور سیوریج لائنز کی تعمیر بھی جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments