حاجی عارف سلیم آل پاکستان ایلو مینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز کے صدر منتخب

حاجی عارف سلیم آل پاکستان ایلو مینیم  یوٹینسلز مینو فیکچرز کے صدر منتخب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایلو مینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل اجلاس ہوا ، صدر کیلئے حاجی عارف سلیم ،سینئر نائب صدر عاطف انور، نائب صدر عثمان صدیق اور کے پی کے سے نائب صدر بخت نزیر کا انتخاب کر لیا گیا۔

اس موقع پر اپوما کے چیئرمین سابق صدر چیمبر اخلاق احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان ایلو مینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران فیملی کی طرح ہیں ،ہمیں ٹیکسز اور دیگرمحکمانہ مسائل سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہو گا ،کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کا بازو بننا ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...