قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم ،ساتھی کو 18 سال قید

قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم ،ساتھی کو 18 سال قید

گرجاکھ میں مجرموں حسن اور عبد اللہ کی فائرنگ سے عباس جاں بحق ہو گیا تھا

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی مجرم کو سزائے موت، ساتھی کو 18سال قید سنا دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ فیصل جمیل کی عدالت میں قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا ۔ فاضل جج کے فیصلہ کے بعد عدالت میں تعینات اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عابد رشید رانجھا نے میڈیا کو بتایا کہ مجرم حسن ملک کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے جبکہ دوسرے مجرم عبداللہ کو 18سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت نے مجرم عبداللہ کو زخمی معظم ملک کو ساڑھے 3لاکھ روپے بطور دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کو 2لاکھ جرمانہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق 25 اپریل 2025کو تھانہ گرجاکھ کے علاقہ قذافی روڈ پر ملزموں کی فائرنگ سے مدعی مقدمہ کا بھائی محمد عباس جاں بحق جبکہ قریبی عزیز معظم ملک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عباس مرکزی مجرم حسن ملک اور اسکے بھائی کے درمیان رقم کے لین دین کا معاملہ تھا جس کا حسن ملک کو رنج تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...