اردو بازار میں تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ڈی سی برہم

اردو بازار میں تعمیراتی کاموں  کے دوران حفاظتی انتظامات  نہ ہونے پر ڈی سی برہم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اردو بازار، خراداں والا بازار، دال بازار، حافظ آباد روڈ، گوندلانوالہ روڈ اور ملحقہ بازاروں و علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔

 اور صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔اردو بازار میں تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...