ڈی سی کالونی میں گرلز کالج ، ہسپتال بنائینگے :امتیاز ساہی

 ڈی سی کالونی میں گرلز کالج ، ہسپتال بنائینگے :امتیاز ساہی

انتخابات میں رہائشیوں پر مشتمل بہترین پینل تشکیل دے رہے :شعیب بٹ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی سوسائٹی انتخابات میں گہما گہمی،امیدوار برائے صدر ڈی سی کالونی شعیب بٹ،امیدوار برائے سیکرٹری امتیاز احمد ساہی کی جانب سے پینل کی تشکیل کا عمل جاری،گزشتہ روز ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے جلسہ عام میں عامر اعجاز چٹھہ کو گروپ کی طرف سے بطور ایگزیکٹو ممبر کا امیدوار نامزد کر دیا۔ ڈی سی کالونی سواں بلاک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد ساہی نے کہا کہ عامر اعجاز چٹھہ بھی ہمارے ساتھ ملکر ڈی سی کالونی سے مسائل کے خاتمے اور سوسائٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

امتیاز احمد ساہی نے مزید کہا کہ ڈی سی کالونی میں لڑکیوں کے کالج کا قیام، پٹرول پمپ کو آپریشنل کرنا، ڈی سی کالونی میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا قیام، فول پروف سکیورٹی سسٹم، کمیونٹی سنٹر کی اپ گریڈیشن، سواں بلاک شاہراہِ قائد اعظم گیٹ کی اوپننگ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔امیدوار برائے صدر شعیب بٹ نے خطاب میں کہا کہ ڈی سی کالونی انتخابات میں رہائشیوں پر مشتمل بہترین پینل تشکیل دے رہے جو ڈی سی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو ں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...