بیرون ملک بھجوانے کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ،13 گرفتار

بیرون ملک بھجوانے کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ،13 گرفتار

شہریوں سے 2کروڑ 89لاکھ روپے اور غیرملکی کرنسی بٹوری ، ویزے بھی نہ دئیے

گوجرانوالہ ، سیالکوٹ (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلروں اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد میں متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری بھی شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائیاں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سرکلز میں کی گئیں۔ گرفتار ملزموں پر برطانیہ، اٹلی، سپین، سعودی عرب، دبئی، کویت، ترکیہ اور بوسنیا بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے ۔ملزموں نے شہریوں سے 2 کروڑ 89 لاکھ 65 ہزار 400 روپے اور 1,000 امریکی ڈالر کی رقم مبینہ طور پر ہتھیائی۔ایک مقدمے میں شکایت کنندہ سے اکیلے ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کا فراڈ سامنے آیا ۔ملزموں نے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے جھوٹے وعدے کر کے رقم وصول کی لیکن نہ تو ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...