سیالکوٹ :ڈمپر کی کار کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق ،4زخمی
60سالہ ریاض موقع پر دم تو ڑگیا ، 35 سالہ بیٹی نگینہ کی حالت تشویشناک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار ایک شخص جاں بحق ، 4 شدید زخمی ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ شہباز پور پل بکھڑیانوالی کے قریب کار گجرات سے سیالکوٹ آرہی تھی کہ مخالف سمت سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کار سوار میاں بیوی ،50سالہ ہاجرہ ، 60سالہ ریاض حسین ،35سالہ نگینہ دختر ریاض، 29سالہ زبیدہ نور ، 23سالہ آمنہ سکنہ بھمبر آزاد کشمیر شدید زخمی ہوگئے ،بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریاض جاں بحق ہو گیا جبکہ 4افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،35سالہ نگینہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments