فصلوں کی باقیات جلانے ،سموگ کی روک تھام بارے اجلاس

 فصلوں کی باقیات جلانے ،سموگ کی روک تھام بارے اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا مختلف علاقوں کا دورہ ،ناقص صفائی پر حکام کی سرزنش

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کی زیرصدارت تحصیل بھر کے نمبرداروں کا اجلاس ہوا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ‘‘ستھرا اور خوبصورت پنجاب’’ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات میں بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفر مان سے بھی ملاقات کی بعدازاں انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ارتالی ورکاں، منگوکی ورکاں، بلوکی ورکاں اور بدورتہ یونین کونسلوں کا دورہ کیا، جہاں صفائی کی ابتر صورتحال اور ناقص انتظامات پر ستھرا پنجاب کے سپروائزر اور تحصیل منیجر کی سرزنش کی اور صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلوکی کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...