جامعہ گجرات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے نتائج کا اعلان کردیا
سائنس گروپ میں ایک کالج کی طالبات نے پہلی تینوں پو زیشنیں حاصل کر لیں
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات نے ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس، آرٹس و کامرس (پارٹ سیکنڈ وفرسٹ )کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی برائے آرٹس پروفیسر ڈاکٹرزاہد یوسف تھے جبکہ مہمان اعزاز رجسٹرار نعیم بٹ تھے ۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اساتذہ و والدین،متعلقہ اداروں کے پرنسپلوں،یونیورسٹی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار وں نے شرکت کی۔ابن امام سائنس کالج جلالپور جٹاں کی ندا قمر نے 690نمبرحاصل کرکے اوّل، زینب ندیم نے 674نمبر حاصل کرکے دوم جبکہ صباح ندیم نے 636نمبر حاصل کرکے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ID جنجوعہ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کی الشبع ثاقب نے 642نمبر کیساتھ پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چونڈہ سیالکوٹ کی رفیقہ یعقوب نے 611نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈنگہ کی جویریہ نے 610 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گکھڑ منڈی گوجرانوالہ کی عائشہ سلمان نے 943 نمبرلے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بلال ٹاؤن جہلم کی کشفنہ نے 919نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری اوراسی کالج کے ہمایوں عباس نے بھی919نمبر حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کے شاہ زیب نعمان نے 915نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments