سڑک کی غلط نشاندہی ،شہریوں کا محکمہ ہائی وے کیخلاف احتجاج
سڑک و نالے کی تعمیر سرکاری نشاندہی اور نقشے کے مطابق کی جائے :مظاہرین
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سڑک کی غلط نشاندہی پر محکمہ ہائی وے کے ایکسین کے خلاف پسرور کے نواحی گاؤں لبے کے مکینوں کا احتجاج،تحصیل پسرور کے گاؤں لبے کے رہائشی محکمہ ہائی وے کے ایکسین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کے ایکسین سڑک کی تعمیر مبینہ طور پر غلط نشاندہی کے مطابق کرنے پر بضد ہیں، جس کے باعث گاؤں کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سڑک اور نالے کی تعمیر سے قبل پٹواری، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران موقع پر نشاندہی کر چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے محکمہ کی جانب سے فراہم کیا گیا نقشہ بھی اہلِ علاقہ کے پاس موجود ہے ۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سڑک و نالے کی تعمیر پہلے سے کی گئی سرکاری نشاندہی اور دستیاب نقشے کے مطابق کی جائے تاکہ مستقبل میں اہلِ علاقہ اور عام شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments