نوشہرہ :با اثر افراد نے سرکاری نالہ بند کر دیا ،پانی جمع
پرائمری سکول سپرائے کی طالبات اور شہریوں کا گزرنا محال ، متاثرین سراپا احتجاج
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )گرلز پرائمری سکول کے قریب سرکاری نالہ بااثر افراد نے مٹی ڈال کربند کردیا ،پانی کی نکاسی بند، طالبات کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں سپرائے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر گرلز پرائمری سکول کے قریب سے گزرنے والا سرکاری نالا مٹی ڈال کر مکمل بند کردیاجس سے علاقے میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر بند ہو گیا، نالے کی بندش کے باعث تعفن زدہ گندا پانی سڑکوں، گلیوں میں جمع ہونے سے سکول کی طالبات سمیت عام شہریوں کا گزرنا بھی دشوار ہو گیا۔
سنگین صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اہل علاقہ ریاض احمد، افضل، خالد جاوید، اشتیاق، محمد اصغر، محمد قیوم، محمد آصف اور محمد یوسف کاکہناتھا کہ دیرینہ مسئلے سے سابق اسسٹنٹ کمشنر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیالیکن کوئی تدارک نہ ہو سکا۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرکاری نالے کو دانستہ مٹی ڈال کر بند کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور نالے سے مٹی نکلوا کر بہاؤ فوری بحال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments