ون یونٹی ویژن نے کور کمیٹی کو تمام اختیارات سونپ دئیے
آل پاکستان ایلومینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز نے ون یونٹی ویژن کی حمایت کر دی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ون یونٹی ویژن نے سینئر صنعت کاروں پر مشتمل کور کمیٹی کو تمام اختیارات سونپ دئیے جبکہ آل پاکستان ایلومینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے چیمبر انتخابات میں ون یونٹی ویژن کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر مقامی مارکی میں آل پاکستان ایلومینیم یوٹینسلز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے د ئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ون یونٹی کے رہنماؤں اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرار کلیم،عرفان یعقوب بٹ،ملک ظہیرالحق،عمر اشرف ،رانا شہزاد حفیظ،علی ہمایوں بٹ،عاصم اشفاق،شیخ شعیب،رانا رمضان مصطفی لون،سعید تاج،حمیدالدین اعوان، نعمان صلاح الدین،صدیق بھٹی ودیگر نے کہا ہے کہ ون یونٹی کا الیکشن لڑنے کا مقصد فقط اتنا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو انکا مقام دلوایا جائے ،ذاتیات کو زیر بحث لا کر لوگوں کو لالی پاپ نہ دیں انکو ایسے پروگرام دیں جن سے کاروباری فوائد حاصل ہوں، موجودہ رجیم نے جس جانفشانی سے تاجروں کو ایک چھت تلے جتنی سہولیات دی ہیں چیمبر کی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،خدمت کا مشن جاری رہے گا اس سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لئے 19اور21ستمبر کو ون یونٹی کو کامیاب کر انا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments