کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔
بغداد ٹاؤن کا محمد عبداللہ موٹر سائیکل سٹیشن والی مسجد کے باہر کھڑی کر کے اندر نماز پڑھنے چلا گیا تو نامعلوم چور لے گئے ۔ شیرگڑھ کے علی رضا کی بجلی کی موٹر چوری ہو گئی۔ موضع راجہ سے محمد سجاد کی مشین کے سپیئر پارٹس نامعلوم چور لے گئے جبکہ ماڈل ٹاؤن کے حافظ سعد کا موبائل فون جی ٹی روڈ پر کولڈ کارنر سے چوری کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments