سیالکوٹ:فضائی آلودگی،سکشن ہڈز نصب نہ کرنے پر6ہوٹل سربمہر

سیالکوٹ:فضائی آلودگی،سکشن ہڈز  نصب نہ کرنے پر6ہوٹل سربمہر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات سیالکوٹ نے اینٹی سموگ مہم کے تحت ہوٹلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 سکشن ہڈز نصب نہ کرنے پر6ہوٹلوں کو سربمہر کر دیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں نے خادم علی روڈ، لاری اڈا، شہاب پورہ روڈ اور ڈیفنس روڈ پر کارروائی کی۔ سربمہر کئے جانے والے ہوٹلز میں خادم علی روڈ پر سیالکوٹ گرل اور عمر چرغہ، ڈیفنس روڈ پر کبابش بی بی کیو اور ایوان لذت، لاری اڈا پر سپن غر شنواری جبکہ شہاب پورہ روڈ پر بٹ کڑاہی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...