علی پور :سعودی پلٹ شہری کے گھرسے ریال ،زیورات چوری

علی پور :سعودی پلٹ شہری کے گھرسے ریال ،زیورات چوری

محلہ حیدر آباد میں وار دات ، 10ہزار ریال ، 12تولے زیورات ،7لاکھ روپے غائب

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)سعودیہ پلٹ شہری کے گھر سے لاکھوں روپے و زیورات چوری کر لئے گئے ۔ محلہ حیدر آباد کے رہائشی سعودی پلٹ محمد افضل کے گھر سے نامعلوم چور 10 ہزار سعودی ریال، ساڑھے 7لاکھ روپے اور 12 تولے طلائی زیورات لے اڑے جو بچیوں کی شادی کیلئے بنوائے گئے تھے ۔ متاثرہ شخص کے مطابق اہلخانہ ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد دوسرے کمرے سے رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔شہریوں کے مطابق اس سے قبل بھی علی چیمہ سے موٹرسائیکل، 70 ہزار روپے اور موبائل فون ، آصف کریانہ و ایزی پیسہ شاپ سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ روپے جبکہ فیاض حسین اور اسد عباس کی موٹرسائیکلیں اور کلیم حیدر سے موبائل و 45 ہزار روپے چھینے جا چکے ہیں تاہم متاثرین کے مطابق تاحال مال مسروقہ کی برآمدگی نہیں ہوسکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وارداتیں بڑھ رہی ہیں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری، مال مسروقہ کی برآمدگی اور شہر میں مؤثر گشت و سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...