گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول کولو تارڑ میں چوری کی وار دات

گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول  کولو تارڑ میں چوری کی وار دات

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول کولو تارڑ میں نامعلوم چوروں نے ای سی روم کا تالا توڑ کر ایل سی ڈی اور سیلنگ فین چوری کر لیا جبکہ دیگر کمروں کے تالے توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

واقعہ کے بعد سکول کی ہیڈ ٹیچر نے پولیس اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے ، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے اور چوری شدہ سامان برآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ہیڈ ٹیچر کے مطابق سکول میں پہلے بھی چوری کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مؤثر کارروائی اور تحقیقات نہیں ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...