نوشہرہ ورکاں:2گروپوں میں فائرنگ سے راہگیر جاں بحق
چند روز قبل بچہ فائرنگ سے زخمی ہوا،ملزم گرفتار نہ ہونے پر فریقین کا آمنا سامنا گولی لگنے سے محلہ اعوان آبادکا موٹر سائیکل سوار حنیف خاں جان کی بازی ہار گیا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا) پولیس کی مبینہ غفلت، دو گروپوں کی لڑائی میں بے قصور مزدور راہگیر جاں بحق ہو گیا ۔چند روز قبل کمسن بچہ فائرنگ سے زخمی ہوا،ملزم گرفتار نہ ہونے پر فریقین میں دوطرفہ فائرنگ کا وقوعہ رونما ہوگیا۔ بدورتہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان چندروز سے جاری لڑائی اور فائرنگ کے واقعات نے ایک راہگیر کی جان لے لی فریقین کے درمیان فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے محلہ اعوان آبادکا موٹر سائیکل سوار محنت کش حنیف خاں جاں بحق ہو گیا۔
چند روز قبل مظہر بٹ وغیرہ نے پولیس ملازم عمران اور اسکے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ سے عمران کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس نے پولیس ملازم عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیااور دو نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کئی روز گزرنے کا باوجود گرفتار نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فریقین کا مدینہ مسجد روڈ پر اچانک آمنا سامنا ہونے پر دوطرفہ فائرنگ ہوئی جس میں راہگیر جان کی بازی ہار گیا ،فائرنگ اور راہگیرکے قتل سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments