ٹرانسفارمر چوری کرتے چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹرانسفارمر چوری کرتے چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دو ساتھیوں سمیت اتارنے کی کوشش کی ، دیگر ملزم موقع سے فرار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نواحی علاقے چک نمبر 13ونوئی میں ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر چوری کرنے کی مبینہ کوشش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق رانا جاوید کے ٹیوب ویل سے ٹرانسفارمر اتار کر چوری کرنے کی کوشش کے دوران جناح کالونی پیرووال کا رہائشی نور زمان ولد حبیب مبینہ طور پر 11 کے وی بجلی کی تار کی زد میں آگیا۔ شدید کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردی۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق نور زمان مبینہ طور پر دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش کررہا تھا، جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...