شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا دفتر وزیرآباد میں ون ونڈو کاؤنٹر قائم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا دفتر وزیرآباد میں ون ونڈو کاؤنٹر قائم کر دیا گیا جس سے شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف امور کے لیے شہر سے دور جی ٹی روڈ پر واقع نادرا دفتر جانے کی زحمت سے نجات ملے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم نادرا دفتر میں رش اور دیگر وجوہات کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ شہری نئے شناختی کارڈ کے اجرا، ایکسپائر شناختی کارڈ کی تجدید، فیملی رجسٹریشن، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، کینسلیشن، بائیومیٹرک تصدیق سمیت دیگر متعلقہ امور کی سہولت قریبی کاؤنٹر سے حاصل کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments