ڈسکہ :ریڑھی بانوں اور گداگروں نے ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑادیں
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں خوانچہ فروشوں’سبزی فروشوں اور گداگروں نے ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اڑادیں شہریوں کیلئے گلی محلوں میں ہمہ وقت سپیکرز کے استعمال سے آرام کرنا بھی محال ہوگیا انتظامیہ نے ایک جانب مساجد میں سپیکرز چلانے پرپابندی عائد کررکھی ہے۔
لیکن دوسری جانب علاقہ بھرمیں خوانچہ فروشوں نے رکشوں ’گدھاگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سپیکرز لگاکر اشیا فروخت کرنے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ گداگروں کی کثیرتعداد بھی میگا فون اٹھائے بھیک مانگتے پھرتی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments