ڈرائیور بھرتی کرانے کیلئے ستھرا پنجاب کا سپروائزر رشوت لیتے گرفتار

ڈرائیور بھرتی کرانے کیلئے ستھرا  پنجاب کا سپروائزر رشوت لیتے گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ستھرا پنجاب کے سپروائزر کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا ،ملزم سے دستخط شدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن افتاب حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ستھرا پنجاب گوجرانوالہ کے سپروائزر جنید مسیح کو گرفتار کیا ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سپروائزر نے ستھرا پنجاب میں بطور ڈرائیور بھرتی کے عوض شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...