راہوالی :بچوں کے معاملے پر تکرار ،ہمسایوں کا خاتون پر تشدد
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )خاتون سمیت 3 محلہ داروں نے ہمسایہ خاتون پر تشدد کرکے زخمی کردیا ۔
اروپ موڑ کی غلام فاطمہ کی بیٹی کومل بی بی جس کی شادی بدوکی گوسائیاں میں ہوئی ، خاتون کو شام 4 بجے بچوں کی تکرار کی وجہ سے محلہ کی شازیہ بی بی اس کے بیٹے سبحان ، سمیع اللہ رحمانی نے گھر کے سامنے اسے ذودکوب کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments