نوشہرہ ورکاں:مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

نوشہرہ ورکاں:مہنگے داموں اشیا  فروخت کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی سمیت صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹیں چیک کیں اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیا فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...