امام مسجدکی طالبعلم سے زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار
موترہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی ڈسکہ اوراسسٹنٹ کمشنر آفس سے ملحقہ مسجد کے امام کی مدرسہ کے طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی کوشش، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق بھروکے ڈسکہ کے واصف محی الدین کا تیرہ سالہ بیٹا مدرسہ جامعہ مجددیہ فیض القرآن بھروکے کلاں میں حفظ القرآن کیلئے زیرتعلیم ہے۔
چند دن قبل قاری تنویر حسین مجددی جو مدرسہ میں پڑھاتا ہے اور تھانہ سٹی ڈسکہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کیساتھ ملحقہ جامع مسجد نور مدینہ پرانی کچہری کا امام بھی ہے وہ لڑکے کو مدرسہ میں بریک ٹائم کے وقت نماز پڑھانے کے بہانے جامعہ مسجد نور مدینہ لے کرآیا او ر مسجد کے احاطہ کے اندر ہی بوس و کنار کرتے ہوئے جسم کے نازک حصوں پر ہاتھ لگایا اس سے قبل بھی قاری تنویر حسین مجددی دیگر بچوں کیساتھ بھی فحش حرکات کرنے میں ملوث رہا ہے ۔ پولیس نے قاری تنویر حسین مجددی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments