ڈسکہ ن لیگ کا گڑھ ہونے کے با وجود برن یونٹ سے محروم
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ مسلم لیگ (ن)کا گڑھ ہونے کے باوجود برن یونٹ سے محروم ہے ۔
ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے عرصہ دراز سے مسلم لیگ (ن) کے نامز دامیدوار ہی کامیاب ہوتے آئے ہیں مسلم لیگ (ن) کا مرکز ہونے کے باوجود ڈسکہ شہرمیں برن یونٹ نہیں اور لاکھوں شہری برن یونٹ کی سہولت سے محروم ہیں روزانہ جلنے کے واقعات رونماہورہے ہیں جنہیں زیادہ تر لاہور ور اکثر اوقات کھاریاں بھیجا جارہاہے ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments