سمبڑیال:وارداتوں میں شہری فون ، رقم ،موٹر سائیکلوں سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری موبائل فون ، رقم ،موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔
بھوپالوالہ میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ئوں نے عمیر احمد سے موبائل فون ، 20ہزارروپے چھین لئے ،موضع ساہووالہ میں بلال کی بس سے ایل ای ڈی ،سپیکر ،سپیئرپارٹس اورڈیزل ،فردوس پورہ میں شمس الدین اور موضع رندھیر موڑ سے افضل کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments