جامکے چٹھہ میں فری میڈیکل کیمپ ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)سماجی رہنما افضال چغتہ کے تعاون سے جامکے چٹھہ لاری اڈا پر واقع مسجد دارالحسان کے قریب صوفی بشیرمغل کے گھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سینکڑوں مریضوں کا ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ متعدد افراد کو ضروری ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments