ڈی سی کالونی :سکیورٹی گارڈز 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ڈی سی کالونی :سکیورٹی گارڈز 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

عدالتی احکامات کے باوجود آؤٹ سورسنگ کا متنازع فیصلہ، 100 خاندان متاثر

راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈی سی کالونی کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملازمین اور انتظامی امور میں قانون کی حکمرانی کا معطل ہونا تشویش کا باعث بن چکا ہے ۔ تمام متعلقہ سرکاری اداروں اور عدالت کی واضح ڈائریکشنز کے باوجود سوسائٹی میں گزشتہ 15 سے 20 سال سے دن رات خدمات سرانجام دینے والے سیکیورٹی گارڈز کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی جس سے سو سے زائد خاندان معاشی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ سوسائٹی کے سابق صدر امجد سلیم بٹ، فنانس سیکرٹری فاروق شیرا اور سابقہ ایگزیکٹو ٹیم نے سکیورٹی کے شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے تمام اداروں اور عدالت کی جانب سے قانونی پیچیدگیوں کی بنا پر روک دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود نگران کمیٹی کے دورِ حکومت میں بھی تاحال ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے بحال ہونے والے سیکرٹری معظم علی دھدرا اور نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ نے سکیورٹی آؤٹ سورسنگ کے فیصلے کے خلاف باقاعدہ احکامات جاری کئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...