فضائی آلودگی کی روک تھام ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کی زیر قیادت محکمہ تحفظ ماحولیات، آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے گاڑیوں کا مشترکہ معائنہ کیا گیا۔
کارروائی کا مقصد دھویں کے اخراج اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی جانچ کے ذریعے فضائی آلودگی کی روک تھام اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔معائنے کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments