اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے راجہ مبشر عرفان کیلئے ہیرو ٹیچر ایوارڈ
گلیانہ(نامہ نگار)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے سائنس ٹیچر راجہ مبشر عرفان ایم فل فزکس (سویڈن)کو شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ہیرو ٹیچر ایوارڈ 2026 دیا گیا۔
مہمان خصوصی اے ڈی سی فاروق اعظم،سی ای او ایجوکیشن گجرات اختر علی خان،ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ضلع گجرات روبینہ ناصر سمیت دیگر شخصیات تھیں۔ یومِ اساتذہ کے موقع پر ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 اساتذہ و ہیڈز کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز د ئیے گئے جبکہ تحصیل کھاریاں سے 8 اساتذہ کو منتخب کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments