ٹیچر ڈے : ڈپٹی کمشنر نے استاد کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا

 ٹیچر ڈے : ڈپٹی کمشنر نے استاد کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا

ٹیچر ڈے : ڈپٹی کمشنر نے استاد کو خصوصی ایوارڈ سے نوازااپنی نشست پر بٹھایا ، 140 اساتذہ میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز تقسیم کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی استاد کو اپنی نشست پر بٹھایا اور وہیں انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ محبت، احترام اور حوصلہ افزائی پر مبنی انداز تقریب میں موجود اساتذہ اور شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامعہ گرلز ہائی سکول میں ہیرو ٹیچرز ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ؎

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محمد ارشد وٹو، سی ای او ایجوکیشن سہیل اختر، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے خوبصورت ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کرکے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سرگودھا کی ساتوں تحصیلوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 140 اساتذہ میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز تقسیم کیے جبکہ بہترین کارکردگی پر 14 سکولوں کے سربراہان کو خصوصی ایوارڈز سے بھی نوازا۔ ایک خصوصی استاد کو ڈپٹی کمشنر نے اپنی نشست پر مدعو کرکے بٹھایا اور وہیں انہیں ایوارڈ پیش کیا، جس پر تقریب کے شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...