اے ڈی سی انفورسمنٹ کا یوسی 5میں صفائی آپریشن کامعائنہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خیزران علی نے یونین کونسل 5کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے ، ورکرز کی مؤثر تعیناتی اور علاقے میں صفائی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔عطاء محمدکا رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ گجرات (نامہ نگار )ممتاز بزنس مین مرزا عطاء محمدنے اپنے صاحبزادوں اور ساتھیوں کے ہمراہ رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر امتیاز کوثر صدر رشیدہ شفیع فاو?نڈیشن، سیٹھ قمر خورشید، ڈاکٹر ایاز ناصر نے ان کا استقبال کیا۔وفد میں حاجی بشیر احمد جنجوعہ، مرزا عدنان فیصل، مرزا عمران عطاء، مرزا رضوان عطاء، مرزا دانیال عطاء، حاجی غلام غوث، مرزا نواز، مرزا تصدق، حافظ زاہد،حاجی غلام رسول خاور بھی ہمراہ تھے ۔ امتیاز کوثر نے مرزا عطاء محمد اور ان کے ساتھیوں کو رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سنٹر کا وزٹ کرایا اور مختلف شعبے دکھائے ۔ ایم آر آئی، سی ٹی سکین، ڈیجیٹل الٹراسائونڈ، جدید لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے ، او پی جی ایکسرے ، میمو گرافی اور دیگر تشخیصی سہولیات کا وزٹ کراتے ہوئے مکمل بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments