اے ایف این آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچوں کیلئے تقریب

اے ایف این آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچوں کیلئے تقریب

بے سہارا بچوں کی کفالت کیلئے عدنان گجر کی خدمات قابلِ تحسین :ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے عدنان محمود گجر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں کسی بھی فلاحی ادارے کے کام کو تنقیدی نظر سے دیکھنا اپنی جگہ لیکن عدنان محمود گجر نے اپنی زندگی کے تجربات اور محرومیوں کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی،چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبید رحمت نے انجمن فلاح نوجواناں کے زیر اہتمام اے ایف این آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،ڈائریکٹر عدنان محمود گجر،چیئرمین سٹیزن پرابلم سلیوشن راجہ کرم اللہ خان،صائمہ اصغر،محمد اسلم،حاجی محمد شفیق،مرزا نوید بیگ،آصف خان،محمد افضل بٹ،عمار بٹ،قاری غلام مرتضیٰ،قاری غلام مصطفی،محمد سرور چوہان،راجہ بلال مصطفی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عدنان محمود گجر نے بچپن سے جوانی تک زندگی کے مختلف نشیب و فراز دیکھے اور والد کے سائے سے محرومی سمیت کئی مشکلات برداشت کیں وہ اس درد اور احساس کو بخوبی سمجھتے ہیں جس سے والدین کی شفقت سے محروم بچے گزرتے ہیں یہی احساس ان کے دل میں یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...