موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ دور دراز علاقوں میں پہنچ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے احکامات پر موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے پہلے روز دور دراز علاقوں میں پہنچ کر درجنوں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسنگ سمیت پولیس سے متعلق مختلف سہولیات موقع پر فراہم کر دیں۔
موبائل یونٹ کے ذریعے شہریوں کو پولیس دفاتر کے چکر لگانے اور طویل سفر کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کی دہلیز کے قریب ہی ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے موبائل پولیس اسٹیشن کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ موبائل پولیس اسٹیشن کا مقصد پولیس سے متعلق سہولیات شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔ بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہری اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments