پنجاب کالج بھلوال کا طالبہ کو 3عمرہ ٹکٹس اور اساتذہ کو 4لاکھ کا تحفہ
پنجاب کالج بھلوال کا طالبہ کو 3عمرہ ٹکٹس اور اساتذہ کو 4لاکھ کا تحفہ انیقہ صفدر نے انٹرمیڈیٹ میں سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل
بھلوال (نمائندہ دنیا)سرگودھا بورڈ میں مجموعی پہلی پوزیشن پر پنجاب کالج بھلوال کا اپنی طالبہ کو 3 عمرہ ٹکٹس اور اساتذہ کو 4لاکھ روپے کا شاندار تحفہ پنجاب کالج بھلوال کی ہونہار طالبہ انیقہ صفدر نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 میں سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ اس غیر معمولی کامیابی پر پنجاب کالج بھلوال نے اپنی طالبہ اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب کے معزز مہمانان خصوصی معروف سکالر و سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظیم گروپ آف پبلشرز و ڈائریکٹر پنجاب کالجز سلیم احمد اور ڈائریکٹر پنجاب کالج بھلوال فیصل فرید پراچہ تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر رضوان اسلم نے کالج کے شاندار تعلیمی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2012 سے 2025 تک 20 بورڈ پوزیشنز حاصل کرنے سے لیکر اس سال مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کا تاریخی اعزاز حاصل کرنا پنجاب کالج بھلوال کی انتھک محنت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر پنجاب کالج بھلوال فیصل فرید پراچہ نے طالبہ انیقہ صفدر اور ان کے والد کے لیے 2 عمرہ ٹکٹس کا اعلان کیا، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظیم گروپ آف پبلشرز جناب سلیم احمد نے انیقہ کی والدہ کے لیے ایک اضافی عمرہ ٹکٹ کا اعلان کیا۔ اس طرح طالبہ اور اس کی فیملی کو مجموعی طور پر 3 عمرہ ٹکٹس کا تحفہ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments