یوتھ گیمزکے حوالے سے سرگودھا میں تیاریوں کا باضابطہ آغاز
یوتھ گیمزکے حوالے سے سرگودھا میں تیاریوں کا باضابطہ آغاز ڈویژن بھر میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے لیے جامع پلان تیار کرنے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے حوالے سے سرگودھا میں تیاریوں کا باضابطہ آغاز ، ڈویژن بھر میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے لیے جامع پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سلسلہ میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ گیمز کے مختلف مراحل، انتظامی امور اور کھیلوں کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن، آر پی او کے نمائندہ، ڈی ای او لٹریسی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر، سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ/ٹیوٹا کے نمائندہ، ڈائریکٹر لیبر اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے نمائندہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے لیے سازگار ماحول، بہترین سہولیات اور ضروری معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments