کابلی گیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح

کابلی گیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح

کابلی گیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح مریم نواز شریف کا خوشاب کے عوام سے ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ،آصف بھا

خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت کلمہ چوک، تحصیل آفس روڈ اور کابلی گیٹ کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی سندس رابیل نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا اعوان کو سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے مختلف منصوبوں، جاری ترقیاتی کاموں اور شہر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا اعوان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں سٹی بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور افتتاح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خوشاب کے عوام سے ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے اور یہ بیوٹیفکیشن پلان خوشاب کے شہریوں کے لیے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب بیوٹیفکیشن پلان کی کامیاب تکمیل ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...