جامکے چٹھہ:4روز قبل نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)چار روز قبل نہر لوئر چناب میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی۔ واقعہ کے بعد نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مسلسل آپریشن میں مصروف تھیں۔
جامکے چٹھہ کے رانامحمد علی کا 16 سالہ بیٹا سجاول چند روز قبل نہر لوئر چناب میں ڈوب گیا تھا، گزشتہ روز بعد نوجوان کی لاش نہرلوئرچناب کے مقام علی پورچٹھہ پل کے قریب تیرتی نظر آئی جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نکال لیا،ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments