کیری ڈبہ کی ٹکر ، میاں بیوی اور 9 سالہ بیٹی زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی اور 9 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔
کوٹلی نونہ میں ڈسکہ سے سمبڑیال جانیوالی موٹر سائیکل کو کیری ڈبہ نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 42سالہ عادل ، اہلیہ35سالہ شمائلہ اور بیٹی9سالہ فاطمہ سکنہ فتوچک زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments