پو لیس پر حملہ ، بدفعلی کے 2ملزم حراست سے چھڑا لئے

 پو لیس پر حملہ ، بدفعلی کے 2ملزم حراست سے چھڑا لئے

اہلکاروں پر ڈنڈوں سے تشدد ، 2 زخمی ، ہسپتال منتقل ،ملزموں کیخلاف مقدمہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی)کوٹ اسحاق میں گونگے لڑکے سے بدفعلی کرنے والے گرفتار دو ملزموں کو مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر کے چھڑا لیا ۔بتایا گیا ہے کہ عالم چوک چوکی پولیس کے اہلکار کانسٹیبل نصیر احمد اور کانسٹیبل ذوالفقار 8سالہ گونگے لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزموں مزمل ،فرقان اور اذان کو گرفتار کرنے کیلئے سرکاری گاڑی پر فلک سٹی پہنچے اور فرقان اور مزمل کو گرفتار کر لیا جس پر ملزموں کے رشتہ داروں عبدالحق ، عامر علی، صابر حسین،ذوالفقار،علی ضمیر،حمزہ گجر اور دو نامعلوم افراد نے دونوں پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، انہیں ڈنڈوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار ملزموں فرقان اور مزمل کو پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ، زخمی پولیس اہلکاروں نصیر اور ذوالفقار کو طبی امداد اور میڈیکو لیگل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزموں عبدالحق، عامر علی، علی ضمیر، صابر حسین و دیگر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...