راہوالی:نا معلوم افراد فائبر کیبل کاٹ کر لے گئے‘ انٹرنیٹ نظام معطل
راہوالی(نامہ نگار)نواحی گاؤں جلال بلگن میں نامعلوم افراد رات کے وقت این بی بی کمپنی کی فائبر کیبل کاٹ کر لے گئے جس کی وجہ سے پورے علاقہ کا انٹرنیٹ نظام معطل ہوگیا۔
کمپنی کے انٹرنیٹ کیبل نصب کرنے والے اور دوسری طرف انٹرنیٹ صارفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ کمپنی کا ہزاروں روپے کا نقصان ہوگیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے وائیڈر یاسر محمود کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments