لالہ موسیٰ:شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث 4ملزم گرفتار
گلیانہ ‘لالہ موسیٰ (نامہ نگار)ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر تھانہ گلیانہ پولیس شہری پر تشدد کے واقعہ میں ملوث 4 ملزم گرفتار کرلئے۔
تھانہ گلیانہ کی حدود میں شہری کو برہنہ کرکے اور در خت کیساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، ایس ایچ او گلیانہ انسپکٹر شیراز حیدر نے ٹیم کیساتھ کارروائی کی ۔ گرفتار ملزموں میں جنید شاہ ، کفیل ،محمد افضل اورغلام عباس شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments