کامونکے :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 4خواتین سمیت5افراد پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 4خواتین سمیت5افراد کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔
ٹبہ محمد نگر کی روشنی، اُسکی والدہ فاطمہ اور بہن سادھوکی کے قریب مارکی میں شادی پر گئیں جہاں سابقہ رنجش پر پاک ٹاؤن کے احمد،اقرا،پروین اور چار نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔گھریلو ناچاقی پر فیاض ٹاؤن کی آسیہ پر شوہر عاسم علی،ساس جمیلہ اور نند رمشا نے تشدد کیا جبکہ سابق رنجش پر گھر میں گھس کر چندنیاں کے زوئش گجر،علی مغل،بلاول،اسامہ اور زبیر نے عبدالرحمن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments